خواجہ آصف کا بیان قومی مفاد سے ہم آہنگ نہیں ہے: عبدالقادر شاہین، شگفتہ چودھری

Oct 01, 2017

لاہور (خبر نگار) پیپلز پارٹی کے رہنما عبدالقادر شاہین، خواجہ رضوان عالم، شگفتہ چودھری نے وزیر خارجہ خواجہ آصف کے بیان پر حیرت اور سخت تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا بیان ملکی مفاد کے لئے اچھا نہیں ہے۔ ان کے بیان کی وجہ سے پاکستان دفاعی پوزیشن پر چلا گیا ہے۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی سب سے زیادہ قربانیاں ہیں۔ ان کو اس حوالے سے بات کرنی چاہئے تھی۔ ہمیں دنیا سے وقت نہیں چاہئے کیونکہ پاکستان آزاد ملک ہے اور اس کی اپنی پالیسی ہے۔

مزیدخبریں