امن کیمپوں کا دورہ، اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے: قمرالزماں بابر

لاہور (خبرنگار) قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے زیر اہتمام عاشورہ محرم میں امن کیمپ لگائے گئے مرکزی وائس چیئرمین قمرالزمان بابر نے ان کیمپوں کا دورہ کیا اور خطاب میں کہا کہ اتحاد ہی ہماری اصل طاقت ہے۔ دشمن ہمیں لڑا کر ملک کو کمزور کرنے کی سازش کر رہا ہے۔ اس کا مقابلہ قومی اتحاد سے ہی ممکن ہے۔ پاک فوج اور قوم مل کر دشمن کی سازشیں ناکام بنانے کے لئے تیار اور پرعزم ہیں۔ چودھری لیئق احمد، آغا شوکت ارشاد عالم شاد، امجد عبید، ملزم شاہ نقوی نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ اور ان کے رفقاء کی قربانی باطل کیخلاف ڈٹ جانے کا درس دیتی ہے۔ آج بھی طاغوتی طاقتیں ہمارے خلاف نہیں حسینی جذبے سے ہی ان کا توڑ کیا جا سکتا ہے۔ اس موقع پر خالدمحمود اعجاز احمد، وقار احمد، امیر علی زیدی، سید مبین شاہ، نور حسین، منظور حسین اور دیگر موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...