دینی جماعتوں کا فرقہ وارانہ اختلافات کے خاتمے پر اتفاق

لاہور( سپیشل رپورٹر) کل مسالک ’’ ورلڈ پاسبان ختم نبوت‘‘ کے زیر اہتمام امن کانفرنس مرکز تحفظ ختم نبوت جوہر ٹائون میں مولانا محمد زبیر ورک امیر تحریک اتحاد بین المسلمین کی صدارت میں ہوئی جس میں 20بڑی مقتدر دینی جماعتوں کے راہنمائوں علامہ ممتاز اعوان، مولانا الیاس چنیوٹی، پیر سلمان منیر، زبیر احمد ظہیر، حافظ حسین احمد، مولانا الطاف الرحمنٰ ،پیر ولی اللہ شاہ، ابتسام الہیٰ ظہیر، مولانا محمد یوسف، عبدالرئوف فاروقی، محمد نعیم بادشاہ، پیر جمشید احمد نورانی، تنویر الحسن نقوی، مفتی عاشق، ضیاء الحق قمر، حافظ شعیب الرحمنٰ، حنیف حقانی، یونس ریحان، شاہد نصیر، مولانا اسلم ندیم اور عمر ممتاز اعوان نے فرقہ وارانہ اختلافات کے خاتمے کا پر اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ وطن عزیز کو فرقہ پرستی، شدت وانتہا پسندی سے پاک کرنے کی اشد ضرورت ہے اس لئے علماء اور ذارکرین اپن تقریروں میں فرقہ واریت سے مکمل اجتناب اور امن و اتحاد اخوت وبھائی چارے کو زیادہ سے زیادہ فروغ دیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...