لاہور(خبر نگار)پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شوکت محمود بسرا نے کہا کہ شاہ محمود قریشی نے قائدحزبِ اختلاف سید خورشید احمد شاہ کے خلاف مہم جوئی شروع کر رکھی تھی مگر پی ٹی آئی والوں نے شاہ محمود کو ان کی اوقات یاد دلا دی۔ انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کا فنکارانہ انداز، سیاسی قلابازیاں اور پارٹیاں تبدیل کرنے کی وجہ سے اپنی ہی ساکھ ختم کر چکا ہے۔ اب شاہ محمود قریشی مکافات عمل کا سامنا کر رہے ہیں۔