لاہور(سٹاف رپورٹر) اردو سائنس بورڈ اوریونیورسٹی آف گجرات کے درمیان مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز بورڈ کے دفتر میں منعقد ہوئی وائس چانسلر یونیورسٹی آف گجرات ڈاکٹر ضیاء القیوم اورڈائریکٹر جنرل اردو سائنس بورڈ ڈاکٹر ناصر عباس نیّر نے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کیے اس مفاہمتی یادداشت کے تحت یونیورسٹی آف گجرات میں قائم مرکزالسنہ وعلوم ترجمہ اوراردوسائنس بورڈ کے اشتراک سے فنِ ترجمہ اورترجمہ نگاری کو فروغ دینے کے لیے اقدامات کرناہے۔