اسلام آباد (این این آئی) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئرمین سید پرویز مشرف اور سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے کہا ہے کہ حق کی سربلندی کے لئے حضرت امام حسین ؓ نے لازوال قربانی دی۔ شہداء کربلا نے اسلام کو اپنے خون سے سینچا۔ حسینی فلسفہ کی روشنی میں دنیا و آخر ت کی کامیابی کی راہ نظرآتی ہے۔ یوم عاشور کی مناسبت سے جاری کئے گئے اپنے ایک مشترکہ بیان میں اے پی ایم ایل کے رہنمائوں نے کہا کہ حضرت حسینؓ نے اپنا قبیلہ قربان کر دیا مگر حق کا ساتھ نہ چھوڑا۔ جس کے نتیجے میں وہ بظاہر ہار کر حقیقتاً عظیم فتح سے ہمکنار ہوئے۔ یہ دنیا کے لئے ایک عظیم مثال ہے کہ نواسہ رسولؐ نے عملی طور پر ثابت کیا کہ چاہے کچھ بھی ہوج ائے حق اور سچ کا ساتھ نہیں چھوڑنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ شہداء کربلا کی عظیم قربانی میں دنیا و آخر ت کی کامیابی کا راز پنہاں ہے۔