ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روزکھیل کے اختتام پرسری لنکا نے دوسری اننگزمیں چاروکٹ کے نقصان پر انہتر رنزبنالیے, پاکستان نے پہلی اننگزمیں چارسوبائیس رنز بنائے

ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روزپاکستانی باؤلرزکی شاندارکارکردگی کی بدولت سری لنکن ٹیم مشکلات کا شکارہوگئی۔چوتھے دن کا کھیل ختم ہونے پرسری لنکا نے دوسری اننگزمیں انسٹھ رنزکے مجموعی سکورپرچاروکٹیں گنوادیں۔ سری لنکا کے ٹاپ بیٹسمین پویلین لوٹ چکے ہیں جبکہ سری لنکن ٹیم کو پاکستان پرچھیاسٹھ رنز کی برتری حاصل ہوسکی ہے۔پاکستان کی جانب سے لیگ سپینریاسرشاہ نے دو جبکہ اسد شفیق اورحارث سہیل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ہے۔پاکستان نے پہلی اننگزمیں سری لنکا کے چارسوانیس رنز کے جواب میں چارسوبائیس رنز بنا کرتین رنز کی برتری حاصل کی تھی۔پاکستان نے دوسوچھیاسٹھ رنزچار کھلاڑیوں کے نقصان پرچوتھے دن کھیل کا آغاز کیا تواظہرعلی چوہتررنز بنا کرکریز پرموجود تھے تاہم وہ زیادہ دیروکٹ پرموجود نہ رہ سکے اوردوسوچورانوے رنز کے مجموعی سکورپرپچاسی رنز بنا کرآؤٹ ہوگئے۔کپتان سرفرازاحمد نے اٹھارہ اورحارث سہیل نے چھیتررنزبنائے جبکہ حسن علی نے انتیس،یاسر شاہ نے آٹھ اورمحمد عامرنے چاررنزبنائے تھے.

ای پیپر دی نیشن