سانحہ 30ستمبر حیدرآبادکی 30ویں برسی عقیدت واحترام سے منائی گئی

کراچی(نیوزرپورٹر) متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد میں سانحہ 30ستمبر حیدرآباد کی تیسویں برسی انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔برسی کے اجتماع میں شہداء کے بلند درجات اور ایصال ثو اب کیلئے قر آن خو انی وفا تحہ خو انی کی گئی ، برسی کا مرکزی اجتماع ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز واقع بہادر آباد میں منعقد ہوا، جبکہ حیدر آباد ، میر پور خاص، سکھر، نوابشاہ ، لاڑکانہ ، سانگھڑ، ٹنڈو الہ یار،نوشہروفیروز سمیت ملک کے دیگر شہروں میں سانحہ تیس ستمبر کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے برسی کے اجتماعات منعقد کیے گئے ۔برسی کے مرکزی اجتماع میں ایم کیوایم پاکستان کے کنوینر و وفاقی وزیر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی، اراکین رابطہ کمیٹی کہف الوریٰ،کشور زہرہ باجی،ڈاکٹر عبدالقادر خانزادہ ،ڈاکٹر محفوظ یار خان،عارف خان ایڈووکیٹ،  ارشد حسن ،شکیل احمد، شاہد علی ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی،ایم کیو ایم کے تمام شعبہ جات،ڈسٹرکٹ و ٹائونز کے ذمہ داران سمیت ایم کیوایم کے کارکنان و حق پرست عوام نے بھر پور شرکت کی۔ برسی کے اجتماع سے مولانا تبشیر الحق تھانوی نے سانحہ 30ستمبر حیدر آباد کے شہداء کے ایصال ثواب اور انکے بلند درجات کے لئے خصوصی دعا کرائی۔

ای پیپر دی نیشن