کراچی( نیوز رپورٹر) خطیب مسجد باب العلم مولانا شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ خانوادہؓ رسولﷺ اور اہل بیتؓ اطہار کی محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے کیونکہ ان مقدس ہستیوں نے اپنا سب کچھ قربان کر کے دین کو جلاء بخشی جبکہ علیؓ اور اولاد علیؓ نے ہر محاذ پر دین کا دفاع کیا ۔آج مسلمان ان مقدس ہستیوں کی پیروی کے ساتھ ساتھ سیرت و کردار اور طرز زندگی پر عمل کریں تو امت مسلمہ کے تمام مسائل حل ہوسکتے ہیں۔