منتازعہ تقریر،جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی جوڈیشل کونسل سے اوپن انکوائری کی درخواست

اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جج جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے سپریم جوڈیشل کونسل سے اپنے خلاف مس کنڈکٹ کے معاملے کی کھلی انکوائری کرنے کی درخواست کر دی ۔ تفصیلات کے مطابق جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے اپنے وکیل حامد خان کے ذریعے درخواست جمع کرائی جس میں سپریم جوڈیشل کونسل سے استدعا کی گئی کہ ان کیخلاف انکوائری خفیہ نہیں بلکہ اوپن کی جائے، سپریم جوڈیشل کونسل نے جسٹس شوکت عزیز صدیقی کو آج طلب کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ جسٹس صدیقی کیخلاف اس وقت سپریم جوڈیشل کونسل میں مس کنڈکٹ کے تین مقدمات زیر سماعت ہیں۔
جسٹس شو کت عزیز

ای پیپر دی نیشن