امریکی نظریہ سنگین اسٹریٹیجک غلطی نقصان امریکہ کا ہو گا

Oct 01, 2018

نیویارک (آئی این پی) کچھ امریکی سمجھتے ہیں کہ چین عالمی تسلط قائم کرنے جا رہا ہے، وہ امریکہ کی جگہ لے گا یا اسے چیلنج کرے گا، یہ سنگین غلطی ہے جو امریکی مفادات کو شدید نقصان پہنچائے گی۔ان خیالات کا اظہار چین کے وزیر خارجہ وانگ ای نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کی سائیڈ لائنز پر کونسل آن فارن ریلیشنز میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پچھلے چند سو برسوں کے دوران مغرب میں ہوتا یہ رہا ہے کہ جو ملک مضبوط ہو جاتا ہے وہ دوسرے ملکوں پر تسلط جمانے کی کوشش کرتا ہے، اب امریکی دوست یہ سمجھتے ہیں کہ چین بھی ایسا ہی کرے گا، وہ امریکی طاقت کو ہٹا دے گا یا اسے چیلنج ضرور کرے گا۔انہوں نے کہا واضح کرنا چاہتا ہوں کہ یہ نظریہ ایک سنگین سٹریٹیجک غلطی ہے، یہ گمراہ کن اندازہ امریکی مفادات اور امریکہ کے مستقبل کیلئے انتہائی نقصان دہ ہوگا۔چینی وزیرخارجہ نے کہا کہ افسوس ہے یہ خودساختہ اندیشہ پھیل رہا ہے اور اسے طول بھی دیا گیا ہے، اس سے نئے شکوک و شبہات جنم لے سکتے ہیں اور اہم مسائل کے حل میں مزید مشکلات پیدا ہو سکتی ہیں۔
امریکی نظریہ

مزیدخبریں