آسڑیلیا کےخلاف چار روزہ پریکٹس میچ پاکستان ٹیم 278 رنز پر آو¿ٹ

Oct 01, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر ) آسڑیلیا کے خلاف چار روزہ پریکٹس میچ میں پاکستان ٹیم پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر آو¿ٹ، آسڑیلیا نے دو وکٹوں کے نقصان پر207رنز بنا لیے۔عابد علی نے پاکستان کی طرف سے سب زیادہ 85رنز بنائے جبکہ سمیع اسلم 51رنز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔نتھن لیون نے 8 بلے بازوں کو آو¿ٹ کیا۔
جبکہ جان ہالینڈ اور مچل سٹارک نے ایک ایک وکٹ لی۔۔دبئی کی آئی سی سی اکیڈمی میں آسٹریلیا کے خلاف میچ میں پاکستان اے کے کپتان اسد شفیق نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو 24کے مجموعے پر اوپنر شان مسعود پویلین لوٹ گئے۔اس کے بعد سمیع اسلم کا ساتھ دینے عابد علی آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے 82رنز کی شراکت قائم کر کے ٹیم کی سنچری مکمل کرائی البتہ لایون نے ایک مرتبہ پھر آسٹریلیا کو کامیابی دلاتے ہوئے 51 رنز بنانے والے سمیع اسلم کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔ اسد شفیق کچھ خاص تاثر چھوڑنے میں ناکام رہے افتخار احمد چار اور عثمان صلاح الدین صرف ایک رن بنا کر لایون کو وکٹ دے بیٹھے۔149رنز پر آدھی ٹیم کے آو¿ٹ ہونے کے بعد عابد کا ساتھ دینے سعد علی آئے اور دونوں کھلاڑیوں نے ذمے دارانہ بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی وکٹ کے لی 85 رنز بنا کر اپنی ٹیم کو تباہی سے بچا لیا۔ سعد 36رنز بنانے کے بعد لایون کی اننگز میں پانچویں وکٹ بنے۔آسٹریلیا نے دو وکٹوں پر 207رنز بنالئے ہیں ۔ عثمان خواجہ 36‘اینڈریو فنچ 54رنز بناکر آﺅٹ ہوئے ۔ شان مارش 54اور مچل مارش 53رنز پر کھیل رہے ہیں ۔ وقاص مقصود اور افتخار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا ۔

مزیدخبریں