محمد شبیر نے چیف آف نیول سٹاف ایشین ٹور اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی

لاہور(سپورٹس رپورٹر)محمد شبیر نے چیف آف نیول سٹاف ایشین ٹور اوپن گالف چیمپئن شپ جیت لی۔ چیف آف دی نیول سٹاف ایشین ٹور اوپن گالف چمپئن شپ کی اختتامی تقریب کراچی گالف کلب میں ہوئی ۔ وائس چیف آف دی نیول سٹاف ،وائس ایڈمرل کلیم شوکت مہمان ِ خصوصی تھے۔ ملک بھر سے 600سے زائد گالفرز نے حصہ لیا۔ایونٹ کادوسرا مرحلہ دس اکتوبر سے شروع ہوگا۔


ٹورنامنٹ کے کامیاب انعقاد خصوصا ملک میں گالف کے فروغ کے لیے کاوشوں اور گالف کا شوق رکھنے والوں کو کھیلنے کا بہترین موقع فراہم کرنے پر منتظمین ، اسپانسرز اور خصوصا پاک بحریہ کاشکر یہ ادا کیا ۔ تقریب میںپاکستان کی مسلح افواج کے اعلی حکام، سول اداروں کے نمائندگان اور گالفرز کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔ملک کی سمندری حدود کی نگہبانی کے ساتھ ساتھ پاک بحریہ انٹر سروسز، قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں کے فروغ کے لیے ہمیشہ کوشاں رہی ہے۔ اسی سلسلے میں، ایسے مقابلوں کا انعقاد ملک کے گالفرز کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کا موقع فراہم کرتا ہے تا کہ ملک میں گالف کے کھیل کو ترویج دی جا سکے۔ مزید برآں10 سے14 اکتوبر تک یو ایم اے، سی این ایس ایشین ٹوراوپن گالف چیمپئن شپ 2018 کراچی گالف کلب میں ہی منعقد کی جائے گی اور 11سال کے وقفے کے بعد پاکستان میں بین الاقوامی گالف کی واپسی کا ذریعہ بنے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...