لاہور(سپورٹس رپورٹر) نیشنل کراٹے کوچز ایکریڈیشن کورس اختتام پذیر ہو گیا۔ کورس میں پاکستان کراٹے فیڈریشن سے الحاق رکھنے والے یونٹس کے 106 کوچز نے حصہ لیا۔ تمغہ امتیاز فرمان خان، پرائیڈ آف پرفارمنس خالد نور اور محمد ندیم ڈائریکٹر کورس تھے جنہوں نے ورلڈ کراٹے فیڈریشن کی جانب سے کھیل قوانین میں ہونے والی تبدیلیوں سے انہیں آگاہ کیا۔
اس موقع پر مس ادا جعفری نے کورس کے شرکا کو ہراسمنٹ کے متعلق لیکچر دیا۔ کورس کے اختتامی روز ہونے والے امتحان میں کامیاب شرکا کو پاکستان کراٹے فیڈریشن کے چیئرمین محمد جہانگیر نے سرٹیفیکٹس تقسیم کیے جبکہ اس موقع پر سیکرٹری پاکستان کراٹے فیڈریشن عندلیب سھو بھی موجود تھیں۔