حافظ آباد(نامہ نگار) ڈسٹرکٹ گورنمنٹ اور محکمہ سپورٹس کے زیر اہتمام حافظ آباد اور فیصل آباد کے مابین کبڈی میچ میونسپل سٹیڈیم میں کھیلا گےا میزبان ٹیم نے مہمان ٹیم کو 31کے مقابلہ میں34پوائنٹس سے شکست دیکر میچ جیت لیا۔ایم این اے چودھری شوکت علی بھٹی میچ کے مہمان خصوصی تھے جنہوںنے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔
جبکہ ڈی او سپورٹس ماجد حسین،چودھری شعیب حیات تارڑ کبڈی ایسوسی ایشن کے رہنماﺅں اور شائقین کی بڑی تعداد نے میچ دیکھا۔تقسیم انعامت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایم این اے چودھری شوکت علی بھٹی کا کہنا تھا کہ حافظ آباد میں کھیلوں کے فروغ اور مقامی کھلاڑیوں کی ہر فورم پر حوصلہ افزائی کے لئے خصوصی اقدامات کےے جائینگے انکا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت کھیلوں کے فروغ اور کھلاڑیوں کو تربیت کی جدید سہولیات فراہم کریگی تاکہ پاکستانی کھلاڑی نہ صرف اپنے ملک بلکہ بیرون ملک بھی اپنے ملک کا نام روشن کر سکیں انکا کہنا تھا کہ کبڈی پنجاب کا روایتی اور مقبول ترین کھیل ہے اسکے فروغ کے لئے بھی بھر پور اقدامات کےے جائےں گے۔میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی نے کھلاڑیوں اور آفیشلز میں انعامات تقسیم کئے۔