سانحہ ماڈل ٹاﺅن : زیرسماعت مقدمات کا ریکارڈ طلب‘ توقیر شاہ کیخلاف فوری کارروائی کی جائے : سپریم کورٹ

لاہور (وقائع نگار خصوصی) سپریم کورٹ نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن سے متعلق انسداد دہشت گردی عدالت سے رپورٹ طلب کرلی، چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے ریمارکس دیئے کہ لاہور ہائیکورٹ کے فل بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل آئی تو دیکھیں گے۔ اتوار کو چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں سانحہ ماڈل ٹاون سے متعلق درخواست پر سماعت کی۔ پاکستان عوامی تحریک کے رہنما خرم نواز گنڈہ پور عدالت میں پیش ہوئے۔ اس موقع پر متاثرہ خاتون بسمہ نے عدالت نے کو بتایا لاہور ہائیکورٹ نے ان کی اپیل مسترد کردی ہے۔ جس پر چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ فیصلے کے خلاف اپیل آئی تو دیکھیں گے جب کہ عدالت نے انسداد دہشت گردی عدالت سے سانحہ ماڈل ٹا ﺅ ن سے متعلق رپورٹ طلب کرلی۔ درخواست گزار کی جانب سے م¶قف اختیار کیا گیا کہ چیف جسٹس نے سانحہ کا فیصلہ تین ماہ میں رکنے کا حکم دے رکھا ہے۔ روزانہ سماعت کے حکم کے باعث ہمارا کیس تمام وکلا نے چھوڑ دیا ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم کے باوجود سانحہ ماڈل ٹا¶ن کیس کا ٹرائل مکمل نہیں کیا جا رہا۔ لاہور ہائی کورٹ نے ہماری اپیل مسترد کر دی ہے۔ جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دئیے کہ فیصلے کے خلاف اپیل آئی تو دیکھیں گے۔ چیف جسٹس نے انسداد دہشت گردی عدالت سے سانحہ ماڈل ٹا¶ن کے متعلق زیر سماعت مقدمات کا ریکارڈ طلب کر لیا۔ عدالت نے سانحہ میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کے متعلق رپورٹ طلب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے پرنسپل سیکرٹری توقیر شاہ کے خلاف فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔
سانحہ ماڈل ٹا¶ن

ای پیپر دی نیشن