جکارتہ (اے ایف پی +نیٹ نیوز) انڈونیشیاءکے شہر پالو میں زلزلے اور سونامی سے ہلاکتوں کی تعداد 1200ہو گئیں۔ اب بھی کئی افراد لاپتہ ہیں جس کے باعث ہلاکتوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے،خبر ایجنسی کے مطابق متاثرہ علاقوں میں خوراک اور پانی کی کمی ہے اور 17 ہزار افراد علاقے سے انخلا کر چکے ہیں۔ ملبے تلے دبے سینکڑوں افراد کی تلاش کے لئے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ انڈونیشین حکام کے مطابق تمام ہلاکتیں ساحلی شہر پالو میں ہوئیں جہاں 7.5 شدت کے زلزلے کے بعد سمندری لہریں 10 فٹ تک بلند ہو کر ساحلی علاقوں میں داخل ہوئیں۔ انڈونیشین صدر جوکو ودودو نے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس سے قبل انہوں نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں قدرتی آفت سے ہونے والے نقصان پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے حکام کو متاثرین کی ہر ممکن امداد کی ہدایت کی۔ پالو کے شمالی علاقے ڈونگالا میں 11 افراد کی ہلاکت ہوئی۔
انڈونیشیا/ زلزلہ