مسلم لیگ ن کے کئی رہنما ق لیگ، پی ٹی آئی میں شمولیت کیلئے پر تولنے لگے: ذرائع

ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے ہاتھوں پنجاب کا اقتدار جاتے ہی ن لیگ سے وابستہ رہنما مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے پر تولنے لگے۔ ذرائع نے بتایا پنجاب میں اقتدار نہ ملنے سے مسلم لیگ ن میں موجود کئی اہم سیاسی گھرانوں میں اضطراب کی کیفیت پائی جا رہی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے ان سیاسی گھرانوں نے پرویز الٰہی سے از خود رابطے کئے جس کے بعد پرویز الٰہی نے مسلم لیگ ق کو فعال کرنے کے لئے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی شمولیت کے لئے ٹیم بھی تشکیل دیدی ہے۔ تاہم ان رہنماؤں کی شمولیت ضمنی الیکشن کے انعقاد تک مؤخر کی گئی ہے۔ ضمنی الیکشن کے بعد چودھری برادران سے ان کی ملاقاتیں کرائی جائیں گی۔ اسی طرح ذرائع نے بتایا گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی مسلم لیگ ن میں موجود اپنے قریبی عزیزوں اور رشتہ داروں کو پی ٹی آئی میں شامل کرنے کے لئے کمر کس لی ہے اس سلسلہ میں کئی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کرلی گئی ہیں یہ شمولیت بھی ضمنی الیکشن کے بعد ہو سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...