کویت سٹی (اے پی پی)کویتی عدالت نے خادمہ کو نہ بچانے کے جرم میں مقامی عورت کو 8 ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ علاقے صباح السالم کمشنری میں پولیس کو ایک خاتون کی کال موصو ل ہوئی جس میںبتایا اسکی خادمہ فلیٹ کی کھڑکی سے لٹکی اور فرار کی کوشش میں گرگئی۔ خاتون نے واقعے کی وڈیو بنا لی مگراسے نہ بچایا۔جس میں خادمہ کو کھڑکی سے لٹکے ہوئے دیکھا جاسکتا تھا۔ عدالت میں مقدمے کی سماعت کے دوران جج نے وڈیو دیکھنے کے بعد کویتی عورت کو 8 ماہ قید کی سزا کا حکم سنا دیا۔ عدالت کا کہنا تھا کہ وڈیومیں کھڑکی سے لٹکی خادمہ نے مدد کیلئے پکارتے ہوئے کہا تھا کہ میرا ہاتھ پکڑو تاہم مالکن نے اسے بچانے کی کوئی کوشش نہ کی بلکہ اس کی وڈیو بناتی رہی اسی دوران اس کا ہاتھ چھوٹ گیا اور وہ ساتویں منزل سے نیچے گر کر جاں بحق ہو گئی۔