;پنجاب میں قبضہ مافیا تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کی منظوری

لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب حکومت نے صوبہ بھر میں قبضہ مافیا اور تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا ہے۔گزشتہ روز وزےراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زےرصدارت وزےراعلیٰ آفس مےں اعلی سطح اجلاس کا منعقد ہوا جس مےں قبضہ مافےا اور تجاوزات کے خلاف گرےنڈ آپرےشن کی منظوری دی گئی۔ وزےراعلیٰ سردار عثمان بزدار نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا قبضہ گروپوں اور تجاوزات کے خلاف آپرےشن طاقتور مافےاسے شروع کےا جائے گا اور آپرےشن بلاامتےاز اور بلا رورعاےت ہوگا۔ زمےنوں پر قبضے اور تجاوزات کرنےوالوں کے خلاف قانون کے تحت سخت کارروائی ہو گی۔ انہوںنے کہا کہ وزےراعظم عمران خان کی ہداےت پر قبضہ مافےا اور تجاوزات کرنےوالوں کے خلاف شروع کی جانے والی مہم ہر صورت کامےاب ہونی چاہےے۔ متعلقہ محکمے اورادارے مربوط کوآرڈےنےشن کے تحت مہم کا آغاز کرےں۔ آپرےشن کےلئے تمام تےارےاں اورانتظامات مکمل کےے جائےں۔وزےراعلیٰ نے اپےل کی کہ عوام اپنے اردگردعلاقوں مےںموجود قبضہ مافےاکی نشاندہی کرےں، ہم کارروائی کرےں گے ۔سےنئر صوبائی و زےر عبدالعلےم خان نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا آپرےشن کو کامےاب بنانے کےلئے تمام ادارے آپس مےں قرےبی رابطہ رکھےں۔ سب سے پہلے بڑے مگر مچھوں پر ہاتھ ڈالا جائے۔ آپرےشن کے دوران واگزار کرائی گئی اراضی کو زےر استعمال لانے کےلئے پلان مرتب کےا جائے ۔صوبائی وزےر ہاو¿سنگ محمود الرشےدنے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا قبضہ مافےا اورتجاوزات کے خلاف آپرےشن کے حوالے سے عوام مےں بھرپور آگاہی مہم چلائی جائے کےونکہ اس ناسور کا خاتمہ عوام کے اپنے مفاد مےں ہے۔ کسی بھی قسم کے دباو¿کو بالائے طاق رکھ کرآپرےشن کرنا ہو گا۔ مزید براں وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدا ر کی زیر صدار ت بہاولپور ڈویژن اور ڈیرہ غازی خان ڈویژن سے تعلق رکھنے والے ارکان اسمبلی کے الگ الگ اجلاس منعقد ہوئے، جن میں عوام کی ترقی کےلئے منصوبوں اور عوامی مسائل کے حل کے حوالے سے تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اس ضمن میں مستقبل کی حکمت عملی وضع کرنے کےلئے اقدامات پر غور کیا گیا۔ وزیراعلیٰ نے اجلاسوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا نئے پاکستان میںباتیں کم اور کام زیادہ کرنے کاکلچر آگیا ہے۔پنجاب میں اب ہمارے کام بولیں گے۔ عمران خان کے 100روزہ ایجنڈے پر ڈے بائی ڈے کام ہو رہاہے اورپنجاب نئے پاکستان میں تبدیلی کے سفر میںکلیدی کردار ادا کرے گا اور 100 روز کے اند ر عوام کو بدلا ہوا پاکستان نظر آئے گا۔ پنجاب میں میرٹ سے ہٹ کر کوئی کام نہیں ہوگا۔ پولیس ریفارمز کمیٹی کی سفارشات تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں۔ پولیس نظام میں اصلاحات آنے کے بعد پولیس کلچر مکمل طور پر بدل جائے گا۔ عوام بہت جلد پولیس کو اپنا دوست سمجھیں گے۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے ہر ڈویژنل ہیڈ کوارٹر میں ایک دن گزار کر خود عوام کے مسائل سننے کا اعلان کرتے ہوئے کہا زبانی باتیں بہت ہوچکی، اب عملی اقدامات کر کے دکھائیں گے۔ حکومت کی پالیسی پر عملدرآمد نہ کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہو گی۔ انہوں نے کہا سرکاری افسروں کی عزت کرتے ہیں، عوام کی خدمت کرنے والوں کا ساتھ دیں گے۔ دوگھنٹے عوام کے لئے دروازے نہ کھولنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے۔ وزیراعلیٰ نے عوامی جمہورےہ چین کے قومی دن پر چےن کی حکومت، قیادت اور عوام کو مبارکباد دی ہے۔ اپنے تہنیتی پیغام میں کہا تحریک انصاف کی حکومت قومی دن پر چینی قیادت اور عوام کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہے۔ چین دنیا کی ایک بڑی معاشی قوت ہے اور پاکستان کا انتہائی قابل اعتماد اور مخلص دوست۔ چین نے مشکل کی ہر گھڑی میں پاکستان کا ساتھ نبھایا ہے۔ وزیراعظم عمران خان کے دور میں پاک چین دوستی کا رشتہ پہلے سے کہیں زیادہ مضبوط ہو گا۔ علاوہ ازیں سردار عثمان بزدار سے وزےراعلیٰ آفس مےں وفاقی وزےر اطلاعات فواد چوہدری نے ملاقات کی جس مےں حکومتی کارکردگی خصوصاً 100روزہ پلان پرہونےوالی پےش رفت کے حوالے سے اقدامات کو بھرپور طرےقے سے اجاگر کرنے کافےصلہ کےاگےا۔ وزےراعلیٰ پنجا ب نے کہا حکومت کی 30روزکی کارکردگی ماضی کے دور کے مقابلے مےں کہیں زےادہ بہتر ہے، عمران خان کا اےجنڈا 22کروڑ عوام کی زندگےاں بدل دے گا۔ فواد چوہدری نے کہا ہماری کارکردگی کے سب سے بہترین جج پاکستان کے عوام ہے جبکہ دوسری طرف ”اشتہاری حکومت“ کی ترقی ”اشتہاری“ ہوچکی ہے۔

عثمان بزدار

ای پیپر دی نیشن