ملتان (سپیشل رپورٹر) مسلم لیگ ن کے لئے مشکلات کا سفر ختم نہیں ہو سکا ہے مسلم لیگ ن کے ہاتھوں پنجاب کا اقتدار جاتے ہی ن لیگ سے وابستہ رہنماؤں نے مسلم لیگ ق اور پی ٹی آئی میں شمولیت کے لئے پر تولنے لگے۔ تفصیل کے مطابق مسلم لیگ ن جو آج سے چند ماہ قبل تک وفاق اور پنجاب میں حکمران جماعت تھی کی مشکلات کا سفر جو میاں نوازشریف کی گرفتاری سے شروع ہوا تھا وہ اب تھمنے میں نہیں آ رہا ہے اس سلسلہ میں مسلم لیگ ن سے حکمران جماعت پی ٹی آئی اور مسلم لیگ ق کی طرف پروازوں کےلئے کئی سیاسی گھرانوں نے ایک بار پھرتیاری باندھ لی ہے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پنجاب میں اقتدار نہ ملنے سے مسلم لیگ ن میں موجود کئی اہم سیاسی گھرانوں میں اضطراب کی کیفیت پائی جا رہی ہے ذرائع کا کہنا ہے کہ ان سیاسی گھرانوں نے مسلم لیگ ق کے مرکزی رہنما اور سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی سے از خود رابطے بھی کئے ہیں جس کے بعد چودھری پرویز الٰہی مسلم لیگ ق کو فعال کرنے کے لئے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی شمولیت کے لئے ٹیم بھی تشکیل دیدی ہے ذرائع نے بتایا ہے کہ مسلم لیگ ق کے اہم رہنماؤں نے جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے لیگی رہنماؤں سے رابطے کر لئے ہیں تاہم ان رہنماؤں کی شمولیت ضمنی الیکشن کے انعقاد تک مؤخر کی گئی ہے ضمنی الیکشن کے بعد چودھری برادران سے ان کی ملاقاتیں کرائی جائیں گی جس کے بعد شمولیت کرائی جائے گی اسی طرح ذرائع نے بتایا ہے کہ گورنر پنجاب چودھری سرور نے بھی مسلم لیگ ن میں موجود اپنے قریبی عزیزوں اور رشتہ داروں کو بھی پی ٹی آئی میں شامل کرنے کے لئے کمر کس لی ہے اس سلسلہ میں کئی اہم رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کرلی گئی ہیں یہ شمولیت بھی ضمنی الیکشن کے بعد وہ سکتی ہیں ۔
اقتدار جاتے ہی مسلم لیگی رہنماء بھی اڑا ن کیلئے پر تولنے لگے
Oct 01, 2018