وارسا(این این آئی)مشرقی یورپ میں کمیونزم کے زوال میں کلیدی کردار ادا کرنے والے پولینڈ کے سابق ٹریڈ یونین لیڈر اور بعد میں ملکی صدر بننے والے سیاستدان لیخ ولینسا نے کہاہے کہ موجودہ پولش صدر یا تو غدار ہیں یا پھر مکمل طور پر بے وقوف۔غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں لیخ ولینسا نے اپنے 75 ویں سالگرہ کے موقع پر کہاکہ انہوں نے ابھی تک عملی سیاست کو خیرباد کہنے کے بارے میں نہیں سوچا اور جس راستے پر پولینڈ کے موجودہ رہنما اس یورپی ملک کو لے کر جا رہے ہیں، وہ ایک خطرناک راستہ ہے۔اس انٹرویو میں اپنی نجی اور سیاسی زندگی کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں لیخ ولینسا نے یہ بات کہی۔
بتایا کہ وہ اپنے زندگی کے وہ تمام اہداف حاصل کر چکے ہیں، جن کے خواب انہوں نے دیکھے تھے۔ انہوں نے کہاکہ میری زندگی کے دو بڑے مقاصد تھے۔ پولینڈ کے لیے آزادی کو پھر سے یقینی بنانا اور جمہوریت۔ ہمارا ملک یہ دونوں مقاصد حاصل کر چکا ہے۔ سابق صدر ولینسا نے کہاکہ یہ حکمران نفرتوں کو ہوا دے رہے ہیں۔ وہ مجھے بھی اس لیے ایجنٹ قرار دیتے ہیں کہ یہ الزام انہیں الیکشن جیتنے میں مدد دیتا ہے۔ لیکن سچ یہ ہے کہ وہ یہ دیکھتے ہی نہیں کہ وہ اپنی سیاست سے پولینڈ کو کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں۔
بزرگ پولش سیاستدان نے ملکی صدرکو غدار اوربے وقوف قرار دیدیا
Oct 01, 2018