جاپان کے جنوبی جزیروں پرطوفان سے تباہی ، 50 افراد زخمی ،1000 سے زائد پروازیں منسوخ

کاشگوشیما (اے ایف پی) جاپان کے ساحلی علاقوں میں سمندری طوفان ’’ٹرامی‘‘ سے تباہی، 50 افراد شدید زخمی ہو گئے۔ مغربی علاقے میں بلٹ ٹرین سروس معطل اور 1000 سے زائد پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ بعض ذرائع کا کہنا ہے جنوبی جزیرے اوکی ناوا میں زیادہ نقصان ہوا۔ چھتیں اڑ گئیں۔ سینکڑوں درخت اور بجلی اور ٹیلی مواصلات کے کھمبے گر گئے۔ 3 لاکھ گھر بجلی سے محروم، 3 لاکھ 47 ہزار افراد کو محفوظ مقام پر منتقلی کی وارننگ دے دی گئی۔ ہوا کی رفتار 216 کلومیٹر فی گھنٹہ رہی۔

ای پیپر دی نیشن