دبئی (آئی این پی)آسٹریلوی اسپنر ن ناتھن لیوئن نے پاکستان اے کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل چار روزہ میچ کی پہلی اننگزمیں 8وکٹیں حاصل کر کے خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے، لیوین کا کہنا ہے کہ یونس خان کی ایک عجیب تعریف کی وجہ سے ان کی بولنگ میں بہتری آئی ہے۔چار برس قبل متحدہ عرب امارات میں ہونے والی سیریز میں پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق اور یونس خان نے نیتھن لیوین پر خوب اٹیک کیا اور دل کھول کر رنز بنائے ،تاہم اب دونوں کرکٹرز ریٹائرڈ ہو چکے ہیں۔ناتھن لیوئن نے پاکستان اے کے خلاف چار روزہ میچ کے پہلے روز 87رنز کے عوض 5وکٹیں حاصل کیں،جبکہ دوسرے روز 3وکٹیں حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔ناتھن لیوئن نے ایشیا میں اپنی بولنگ کی بہتری کا کریڈٹ سابق کپتان یونس خان کو دے دیا ہے ۔نیتھن لیوین نے کہا کہ یونس خان کی ایک عجیب تعریف نے انہیں اسپن بولنگ کے گر سکھا دیئے ۔ان کا کہنا تھا کہ 4 برس قبل سیریز میں یونس خان نے ایک عجیب تعریف کی جس میں انہوں نے بیٹنگ کے دوران کہا کہ میں آپ کو اس لیے سوئپ شاٹ کھیل رہا ہوں کیونکہ میرا ڈیفنس بہت کمزور ہیاور ڈیفنس کمزور ہونے کی وجہ سے میں آپ کی بہترین بال پر بھی سوئپ کر رہا ہوں۔لیوین نے کہا کہ میرے لیئے یہ ایک عجیب تعریف تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پھر میں ایشیا میں بہتر بولنگ کرنے کے لیئے بڑی محنت کی ہے اب میں پہلے سے بہت پر اعتماد ہوں۔