دبئی (اے پی پی) پاکستان اے ٹیم آسٹریلیا کے خلاف ٹور میچ کی پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، عابد علی 85 رنز بنا کر نمایاں رہے، نیتھن لیون نے تباہ کن بائولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 8 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، جواب میں آسٹریلیا نے دوسرے روز کھیل ختم ہونے تک 2 وکٹوں پر 207 رنز بنا لئے تھے اور اسے پاکستان اے ٹیم کی پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے مزید 71 رنز درکار ہیں اور اس کی 8 وکٹیں باقی ہیں، ایرون فنچ 54 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ شان مارش 54 اور مچل مارش 53 رنز کے ساتھ ناقابل شکست ہیں۔ اتوار کو دبئی میں جاری ٹور میچ کے دوسرے روز پاکستانی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 278 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی، عابد علی 85 رنز بنا کر نمایاں رہے، محمد رضوان 26، وہاب ریاض 12 اور وقاص مقصود 2 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، لیون نے 8، مچل سٹارک اور ہولانڈ نے ایک، ایک وکٹ لی، آسٹریلیا نے دوسرے روز کھیل کے اختتام تک 2 وکٹوں پر 207 رنز بنا لئے تھے، ایرون فنچ 54 اور عثمان خواجہ 36 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، شان مارش 54 اور مچل مارش 53 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، وقاص اور افتخار نے ایک، ایک وکٹ لی۔
ٹور میچ، پاکستان اے ٹیم 278 رنز پر آئوٹ، نیتھن لیون کی 8 وکٹیں
Oct 01, 2018