انڈونیشیا: زلزلے سے مرنیوالے 880 ہوگئے، خوراک، پانی کی قلت، صدر کا متاثرہ علاقوں کا دورہ

جکارتہ (این این آئی ) انڈونیشیا میں زلزلے اورسونامی سے ہلاکتوں کی تعداد880 ہوگئی،سونامی کی 6 میٹر بلند لہروں نے ہر چیز کو ملیا میٹ کر دیا جس کے باعث بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا۔ ساحلی شہر پالو سمیت متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری ہیں،متاثرہ علاقوں میں آفٹرز شاکس آنے کا سلسلہ بھی جاری ہے، حکام نے زلزلے سے بچ جانے والوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ کھلے آسمان تلے قائم کیمپوں میں قیام کریں۔ جبکہ ادھر انڈونیشیا کے نائب صدر نے کہاہے کہ ہلاکتوں کی تعداد ہزاروں میں ہونے کا خدشہ ہے۔ زلزلے سے ہزاروں کی تعداد میں لوگ زخمی ہیں جبکہ تین لاکھ افراد متاثر ہوئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرے سلاویسی میں سات اعشاریہ پانچ شدت کے زلزلے اور سونامی نے ہر طرف تباہی مچا دی ہے۔ سونامی کی 6 میٹر بلند لہروں نے ہر چیز کو ملیا میٹ کر دیا ۔

ای پیپر دی نیشن