اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)پاکستان مسلم لیگ(ن) راولپنڈی کی سنیئررہنماو رکن قومی اسمبلی بیگم سیماجیلانی نے اپنے بیا ن میںکہاہے کہ عوام ضمنی الیکشن میں بھی پہلے سے زیادہ مارجن کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ(ن)کو کامیاب کریں گے،پی ٹی آئی کی حکومت کا ایک ماہ میں ہی ڈراپ سین ہوچکا ہے،بے لگا م اور بدزبان سیاسی پنڈتوں کے گھیرائو کا وقت آگیا ہے،قائد میاں نوازشریف اور صدر میاں شہبازشریف کی 5برسوں کی کارکردگی کا مقابلہ پی ٹی آئی کے بس کی بات نہیںانہیں منہ کی کھاناپڑے گی۔انہوں نے کہاکہ عوام کی بات کرنے والی تحریک انصاف کی حکومت کا بجٹ میں بنیاد چیزوں کو مہنگا کرنا اپنے دعوئوں کا انحراف ہے،نیا پاکستان بنانے والوں نے عوام کے اسی طبقہ کو تکلیف میں مبتلا کردیا ہے،جو اسے اعتماد کااظہار کے طورپر ووٹ دیکر آگے لائے، وطن عزیزمیں زیادہ تعداد میں مڈل کلاس طبقہ کی ہے،حکومت کوچاہئیے کہ نئے ٹیکسوں کے نفاذ کو فوری طورپر روکے، ہم نئے ٹیکسوں اوردیگر ہرشرباگرانی کو مسترد کرتے ہیں۔انہوں نے عوام کے ٹیکسوں کا ضافی بوجھ نہیں ڈالنے دیں گے،پاکستان مسلم لیگ(ن) اپنے قائد میاں نوازشریف کی قیادت میں عوام کی آوازبنے گی،عوام دشمن حکومت کی نااہلی پہلے مہینے میں ہی کھل کر سامنے آگئی ،زبردستی مسلط کئے گئے حکمران چند روز کے مہمان ہیں،کروڑ وں عوام کی دعائیںہمارے قائد میاں نوازشریف کے ساتھ ہیں۔
نیاپاکستان بنانیوالوں نے عوام کوتکلیف میںمبتلا کردیا،سیماجیلانی
Oct 01, 2018