اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی)اسلا م نے حیا اور حجاب کے احکا مات ت نا فذ کر کے عورت کو قابل عزت و احترام ہستی قرار دیا ہے۔پردہ و حجاب کسی طرح بھی خواتین کی ترقی کی راہ میں رکا وٹ نہیں ہے بلکہ عورت کو تحفظ کرنے کا زریعہ ہے دنیا بھر میں باحجاب خواتین اپنے دائرہ کار با اعتما د طریقے سے آگے بڑھ رہی ہیں۔یہ با ت جماعت اسلا می خواتین پاکستان کی رہنما سابق رکن قومی اسمبلی و اسلامی نظریا تی کونسل ڈاکٹر سمیعہ راحیل قاضی نے اسلام آباد میں جماعت اسلا می حلقہ خواتین یو تھ ونگ کے زیر اہتما م حجاب ڈے سیمینار حجاب آزادی و پاکیزگی کی علامت ہے ،سے خطا ب کرتے ہوئے کہی۔انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے حجاب پہننے پر پابند عا ئد کی ہے وہا ں کی خواتین اس قانون کے خلا ف مزاحمت کر رہی ہیں اور ان ممالک میں اسلا م کی تعلیما ت کو جا ننے کے رحجان میں بھی اضافہ ہوا ہے اآج اربا ب اقتدار کی زمہ دا ری ہے کہ تعلیم،روزگا ر صحت کے شعبوں میں ایسا ما حول بنا یا جا ئے عورت کی تقیدس ونا موس کی حفاظت ہو اور اس کو آزادی اور ماڈرن ازم کے نا م پرمارکیٹنگ کے میدان میں نہ گھسیٹا جا ئے۔ اس موقع پر کیپٹن پائلٹ شہنا زلغاری نے خواتین سے خطا ب کرتے ہوئے کہا کہ حجا ب عور ت کے لئے اللہ کا انعام ہے جس کی وجہ سے خواتین کو معاشرے میں عزت و احترام کی نظر سے دیکھا جا تا ہے۔انہوں نے کہا کہ حجاب کی وجہ سے کوئی رکا وٹ نہیں ہوئی اور میرے کولیگ اور انسٹرکٹر نے بھی حوصلہ افزائی کی۔باحجاب نیشنل اتھلیٹ اور لکھاری سعودہ سلطا نہ نے کہا کہ نقاب کے ساتھ کھیلنے پر کسی کی طرف سے کوئی مخالفت نہیں ہوئی ۔ہولی فیملی ہسپتال کی ڈاکٹر مریم اعظم نے کہا کہ ہمیں نئی نسل کی ان لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کرنی چا ہیے جو آج کے آزاد معاشرے میں تما م تر سوشل پریشرز کو برداشت کرتے ہوئے حجا ب کر رہی ہیں لیکن ہما رے لئے اللہ کا حکم اہم ہے۔مشہور فکشن رائٹر نا یاب جیلا نی نے کہا مشکل وقت میں قرآن و حدیث کی تعلیم نے ان کو حجاب کی طرف ما ئل کیا اور ایک دوپٹے سے حجاب تک کے اس سفر نے بہت سکون عطا کیا ۔سیمینا ر میں حجاب کے ساتھ مختلف شعبوں میں کام کرنے والی طالبات کو شیلڈز بھی دی گئیں۔