جماعت اہلسنت کے رہنما علامہ محمد حسین عاصم ہزاروی سوگواروں کی موجودگی میں سپردخاک

اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) جماعت اہلسنت پاکستان کے مرکزی رہنما علامہ قاری محمد حسین عاصم خطیب مرکزی جامع مسجد ماڈل ٹاؤن ہمک اسلام آباد کو ہزاروں سوگواروں کی موجودگی میں سپرد خاک کردیا گیا۔ نماز جنازہ ممتاز مذہبی سکالر اور روحانی شخصیت علامہ پیر عبید احمد ستی سجادہ نشین آستانہ عالیہ نقشبندیہ مجددیہ عبیدیہ نے پڑھائی۔نماز جنازہ میں ملک کے نامور علماء کرام مشائخ عظام استاد العلماء مفتی محمد زبیر چشتی‘ ڈاکٹر حافظ محمد اجمل چشتی راولپنڈی‘ علامہ عبدالرحمن ٹیکسلا‘ قاری ابرار حسین تحصل جنڈ‘ مولانا حافظ غلام سرور چشتی گولڑہ شریف‘ مفتی میر حسن ضیائی‘ علامہ عدالت حسین رضوی‘ صاحبزادہ سعید الرحمن نقشبندی‘ علامہ سید محمد اویس شاہ ضیائی‘ مولانا صاحبزادہ عبدالسلام جیلانی‘ مولانا حافظ محمد اکرم چشتی‘ مولانا حافظ شعاع الدین راولپنڈی‘ مولانا مفتی محمد ثاقب چشتی‘ مولانا حافظ دل جان چشتی‘ مولانا الطاف حسین قریشی‘ حافظ محمد مشتاق جنڈ‘ مولانا قاری لیاقت علی چشتی‘ علامہ محمد افتخار سیالوی‘ مولانا محمد اسحاق نورانی بری امام‘ قاری محمد ایاز منہاس‘ مولانا ضیاء الحق چشتی‘ مولانا قاری محمد اسلم ضیائی‘ علامہ قاری کرم الہی چشتی‘ مولانا استاد حافظ ربنواز چشتی جنڈ‘ حافظ محمد عرفان چشتی سابق ایم پی اے ظفر اقبال ملک سمیت سینکڑوں علماء اکرام ہزاروں افراد نے نماز جنازہ میں شرکت کی اور مرحوم کے بھائی معروف عالم دین علامہ قاری املاک حسین مہروی خطیب مرکزی جامع مسجد غوثیہ مہریہ جی سکس ون تھری اسلام آباد سے اظہار تعزیت کیا۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...