وارسا(این این آئی)مشرقی یورپ میں کمیونزم کے زوال میں کلیدی کردار ادا کرنے والے پولینڈ کے سابق ٹریڈ یونین لیڈر اور بعد میں ملکی صدر بننے والے سیاستدان لیخ ولینسا نے کہاہے کہ موجودہ پولستانی رہنما یا تو غدار ہیں یا پھر مکمل طور پر بے وقوف۔غیرملکی خبررساں ادارے سے بات چیت میں لیخ ولینسا نے اپنے 75 ویں سالگرہ کے موقع پر کہاکہ انہوں نے ابھی تک عملی سیاست کو خیرباد کہنے کے بارے میں نہیں سوچا اور جس راستے پر پولینڈ کے موجودہ رہنما اس یورپی ملک کو لے کر جا رہے ہیں، وہ ایک خطرناک راستہ ہے۔سابق پولستانی صدر ولینسا نے کہاکہ یہ حکمران نفرتوں کو ہوا دے رہے ہیں۔ وہ مجھے بھی اس لیے ایجنٹ قرار دیتے ہیں کہ یہ الزام انہیں الیکشن جیتنے میں مدد دیتا ہے۔ لیکن سچ یہ ہے کہ وہ یہ دیکھتے ہی نہیں کہ وہ اپنی سیاست سے پولینڈ کو کتنا نقصان پہنچا رہے ہیں۔
بزرگ پولیش سیاستدان نے ملکی صدرکو غدار اوربے وقوف قراردیدیا
Oct 01, 2018