وزیر مملکت برائے داخلہ کی قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری سے ملاقات،باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تعلقات سے متعلق امور زیر غور

وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار خان آفریدی کی قطر کے سفیر سقر بن مبارک المنصوری سے ملاقات کی ہے ۔ملاقات میں باہمی دلچسپی اور دو طرفہ تعلقات سے متعلق امور زیر غور آئے۔پاکستان اور قطر کے مابین تعلقات تاریخی اور مزہبی بنیادوں پر قائم ہیں۔وزیر مملکت نے کہا کہ قطر کے ساتھ تعلقات  اور قطر کی مہاجرین کی بحالی کے حوالے سےکوششوں کوقدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں ۔ہم قطر کے ساتھ تعلقات ٹیکنالوجی میں باہمی تعاون کی بنیاد پر مزید مستحکم کرنا چاہتے ہیں ۔شہر یار خان آفریدی نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بےپناہ جانی اور مالی قربانیاں دی ہیں ۔قطر کے  سفیر  نے ہم منصب کی طرف سے وزیر مملکت کو قطر آنے کی دعوت پہنچائی۔

ای پیپر دی نیشن