لاہور (پ ر )شفیق آباد کے علاقہ میں دریا سے ملنے والی نامعلوم 40سالہ شخص کی نعش کو پوسٹمارٹم کے بعد دفن کردیا گیا ۔ دو روز قبل شفیق آباد کے علاقہ میں دریا سے ملنے والی نامعلوم نعش کو دیکھ کر راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی،پولیس کے مطابق نعش چند روز پرانی ہے اور شناخت نہیں ہوسکی۔