لاہور( پ ر)لاہور جنرل ہسپتال میڈیکل یونٹ1میں ڈینگی بخار میں مبتلا مریضوں کے علاج معالجے کو یقینی بنانے کیلئے کلینیکل ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں ایم ایس ڈاکٹر محمود صلاح الدین کے علاوہ ڈاکٹرز، نرسز اور پیرا میڈیکل سٹاف نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔شرکاء کو ڈاکٹر بلال ناصر اور ڈینگی ایکسپرٹ ٹیم نے ڈینگی بخارکی علامات، پیچیدگیوں، احتیاطی تدابیر اور اس کے علاج کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔