جنیوا (انٹرنیشنل ڈیسک) سوئٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں وسطی افریقہ کے ملک استوائی گنی کی مبینہ طور پر لوٹی ہوئی دولت سے خریدی گئی تقریباً 50 بیش قیمت گاڑیوں کو نیلام کردیا گیا۔ نیلامی سے اکٹھی ہونے والی رقم کا ایک بڑا حصہ استوائی گنی کے غریب عوام کی بہتری کے لیے استعمال ہوگا۔ نیلام ہونے والی یہ فراری، لیمبورگینی، رولز رائس شامل ہیں۔