کرتار پور راہداری: پاکستان کا افتتاحی تقریب میں سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کو مدعو کرنیکا کا فیصلہ

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان نے جذبہ خیر سگالی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کرتار پور راہداری کی افتتاحی تقریب میں سابق بھارتی وزیر اعظم من موہن سنگھ کو دعوت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ دعوت دینے کا فیصلہ اعلیٰ سطح کی مشاورت کے بعد کیا گیا، افتتاحی تقریب میں سکھ یاتریوں کو بھی خوش آمدید کہیں گے، من موہن سنگھ کو باضابطہ طور پر دعوت نامہ بھیجا جائے گا، کرتار پور راہداری بابا گورونانک کی 550 ویں جنم دن پر کھولی جا رہی ہے، من موہن سنگھ کی کرتارپور کے حوالے سے مذہبی عقیدت بھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...