سری لنکا نے پاکستان میں2 ٹیسٹ میچ کھیلنے کا عندیہ دے دیا

لاہور(نمائندہ سپورٹس +سپورٹس رپورٹر)سری لنکا کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ چیمپئن کے دو ٹیسٹ میچ کھیلنے کیلئے مثبت اشارہ دیدیا۔ سری لنکا کے وزیر کھیل ہیریل فرنانڈو نے کہا کہ پاکستان میں سکیورٹی انتظامات سے مطمئن ہیں۔ نیشنل سٹیڈیم میں پی سی بی کے چیئر مین احسان مانی،سری لنکن کرکٹ بورڈ کے صدر شامی سلوا اور سیکرٹری موہن سلوا کے ہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنا کوئی مسئلہ نہیں، کوشش ہے پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ مکمل بحال ہو۔پی سی بی چیئر مین احسان مانی نے کہا کہ پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی مکمل طور پر بحالی کیلئے کوشاں ہیں ،آئندہ بنگلہ دیش کی ٹیم آئیگی جبکہ آسٹریلیا اور دیگر ٹیموں سے بھی دورے کیلئے بات چیت ہو رہی ہے۔پی ایس ایل یا کسی اور ایونٹ کیلئے کسی بھی کھلاڑی کو اضافی پیسہ نہیں دیں گے۔سری لنکن بورڈ آفیشل کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ ٹی20ٹورنامنٹ کے پاکستان میں انعقاد کیلئے مکمل سپورٹ کریں گے۔ احسان مانی نے کہا کہ سری لنکا کے شکر گزار ہیں کہ ان کی ٹیم پاکستان آئی، پی ایس ایل کیلئے بہترین سکیورٹی کا انتظا م کیا جائیگا، سیاست اور کرکٹ کو الگ الگ رکھنا چاہیے۔ سری لنکا کے وزیر کھیل نے کہا پاکستان میں انٹر نیشنل کرکٹ کی بحالی کے آئے ہیں، سینئرکھلاڑیوں کو پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کھیلنے کیلئے آمادہ کرینگے، سری لنکا کی خواہش ہے دیگر ممالک بھی پاکستان آکر کرکٹ کھیلیں،بہترین سکیورٹی انتظام پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں، آئندہ بھی پاکستان آکر کھیلیں گے،جو کرکٹرز نہیں آ سکے وہ آئندہ پاکستان آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...