بھارتی حکومت کا رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں مالی خسارہ 5 اعشاریہ 54 لاکھ (5 لاکھ 54 ہزار) کروڑ بھارتی روپے (54 کھرب بھارتی روپے )تک پہنچ گیا ہے جو کل خسارے کے بجٹ کا 8 اعشاریہ 7 فیصدہے.حکومت دوسری سہ ماہی کے دوران 2 اعشاریہ 68 لاکھ کروڑ روپے مارکیٹ ذرائع سے جمع کریگی،اس نے پہلی سہ ماہی میں 4 اعشاریہ 42 لاکھ کروڑ روپے جمع کیے ۔سرکاری ذرائع کے مطابق بھارتی حکومت کی جانب سے رواں مالی سال کے دوران 7 اعشاریہ 10لاکھ کروڑ روپے مارکیٹ ذرائع سے حاصل کرنے کامنصوبہ بنایاگیاتھا جس میں سے ابھی تک 4 اعشاریہ 42 لاکھ کروڑ روپے حاصل کیے جاچکے ہیں، باقی 2 اعشاریہ 68 لاکھ کروڑ روپے یکم اکتوبر سے 31 مارچ 2020ءکے درمیان جمع کیے جائیں گے،اس حوالے سے حکومت نے مرکزی بینک کے ساتھ صلاح مشورہ کر کے بازار سے ہفتہ وار بنیاد پر رقم جمع کرنے کا کلینڈر تیار کیاہے۔دریں اثناءحکومت کے جاری اعدادوشمار کے مطابق اگست تک مالی خسارہ 5 اعشاریہ 54 لاکھ کروڑ روپے تک پہنچ گیا ہے جو رواں مالی سال مجموعی خسارہ کے بجٹ کا 8 اعشاریہ 7 فیصد ہے۔
بھارت کا مالی خسارہ پہلے پانچ ماہ میں 54 کھرب روپے تک پہنچ گیا
Oct 01, 2019 | 12:50