آسٹریلیا کی حکومت نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے مولر کمیشن کی تحقیقات کے ذرائع کے بارے میں پتہ لگانے کے لیے آسٹریلیا کے وزیر اعظم سکاٹ موریسن سے بات کی تھی اور ان سے مدد مانگی تھی۔ رپورٹ کے مطابق ٹرمپ نے حال ہی میں موریسن کو فون کیا اور ان سے امریکی محکمہ انصاف کے لیے اطلاعات جمع کرنے کو کہا تھا۔آسٹریلیا نے منگل کی صبح کہا کہ آسٹریلیا کی حکومت تحقیقات کے معاملات میں مدد کرنے کے لیے ہمیشہ تیار رہی ہے۔