روس میں حکومتی حراست میں سیاسی قیدیوں کی رہائی کے لیے ریلی کا انعقاد کیا گیا ہے۔ روسی نشریاتی ادارے کے مطابق دارالحکومت ماسکو میں 20 ہزار سے زیادہ افراد نے زیر حراست مظاہرین کی رہائی کے لیے ریلی نکالی۔ ریلی میں شریک افراد نے ہاتھوں میں پوسٹر اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت خلاف نعرے درج تھے۔ شرکاءنے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ زیر حراست تمام سیاسی قیدیوں کو فوری طور پر رہا کرے۔ مذکورہ قیدیوں کو شہری تبدیلی کے حق میں مظاہرے کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔ اس ریلی کا انتظام روس حزب اختلاف نے کیا تھا۔