قطرکی جانب سے اسرائیلی کھلاڑیوں کے استقبال پرحماس کا اظہار برہمی

فلسطینی تنظیم اسلامی تحریک مزاحمت'حماس' نے قطر میں کھیلوں کے مقابلوں میں اسرائیلی کھلاڑیوں کو اجازت دینے اور دوحا میں صہیونی کھلاڑیوں کے ستقبال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق حماس کے ترجمان حازم قاسم نے اپنے اتحادی قطر اسرائیلی کھلاڑیوں کے ایک وفد کو دوحا میں ہونے والے کھیل کے مقابلوں میں حصہ لینے کی اجازت دینے اور ان کے استقبال پر سخت نکتہ چینی کی ہے۔حازم قاسم نے کہا کہ ہمیں ریاست قطر میں اسرائیلی کھلاڑیوں کے وفد کی میزبانی کرنے پر افسوس ہے۔ ان کا کہنا تھاکہ اسرائیل فلسطینی عوام پر مظالم ڈھانے کے ساتھ فلسطینی سرزمین، ہماری مقدسات پرقبضہ اور غزہ کی پٹی کے محاصرے جیسے سنگین جرائم کا مرتکب ہے۔ ایسے میں اسرائیلی ریاست کے کھلاڑیوں کو قطر میں کھیلوں میں حصہ لینے کی اجازت دینا اور اسرائیل کو اپنا پرچم لہرانے کا موقع فراہم کرنا انتہائی افسوسناک ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیلی کھلاڑیوں کی قطر میں میزبانی ایک غیرمعمولی اقدام ہے جس کا مقصد قابض اسرائیل کی گرتی ساکھ کوبہتر بنانا اور عالمی سطح پر اپنا امیج بہتر کرنا ہے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ قطر کی طرف سے اسرائیلی کھلاڑیوں کی میزبانی سے صہیونی ریاست کو اس کے جرائم کے تسلسل کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

ای پیپر دی نیشن