مقتول صحافی جمال خاشقجی کے بیٹے صلاح خاشقجی کی جانب سے والد کے قتل کے ایک سال گزرنے کے بعد ان کا ٹویٹر پیغام سامنے آیا ہے جس میں انہوں نے لکھا ہے کہ دشمن میرے والد کے قتل پر ایک سال گزرنے کا بہانہ بنا کر میرے ملک اور میری قیادت پر الزامات کی بوچھاڑ کر رہے ہیں۔ حالانکہ میرے والد نے اپنی زندگی میں کبھی بھی وطن عزیز کی ہرزہ سرائی نہیں کی اور ان کی وفات کے بعد میں بھی مملکت کے دشمنوں کا ایسا موقع ہرگز فراہم نہیں کروں گا۔میں اپنی کہی ہوئی بات دہراتا ہوں کہ مجھے سعودی عدالت پر پورا عتماد ہے۔ میرے والد کو قتل کرنے والوں کے ساتھ انصاف کے مطابق برتاؤ کیا جائے گا۔“ صلاح خاشقجی نے اپنی ٹویٹ کے آخر میں لکھا ”میں اپنے والد کی طرح اپنے ملک اور اپنی قیادت کے ساتھ مخلص رہوں گا۔