بھارتی سپریم کورٹ نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرنے سےمتعلق مودی حکومت کےفیصلے کی آئینی حیثیت کے بارے میں سماعت اگلے ماہ کی 14 تاریخ کو مقرر کی ہے۔
جسٹس این وی رمانہ کی سربراہی میں پانچ رکنی بنچ نے مرکز اور جموں و کشمیر کی انتظامیہ کو بھارتی حکومت کے پانچ اگست کے فیصلے کے خلاف دائر درخواستوں کے بارے میں دستاویزات جمع کرانے کی اجازت دی ہے۔
بنچ نے کہا کہ درخواست گزاروں کو مرکز اور جموں و کشمیر انتظامیہ کی طرف سے چار ہفتے میں جمع کرائے جانےوالی فیصلے کے حق میں دستاویزات پر جواب الجواب داخل کرانے کےلئے ایک ہفتے کا وقت دیا جائے گا۔