ایک سعودی فوٹوگرافر نے اپنے پیشہ ور کیمرہ کے ذریعے مکہ مکرمہ میں کلاک ٹاور کی تصویر کھینچی جس میں بادل کلاک ٹاور کی چوٹی سے ٹکراتے گذر رہے ہیں۔فوٹوگرافر محمد البستانی نے عرب ٹی وی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کلاک ٹاور اور بادل ایک دوسرے سے ہم آغوش ہوئے جب بادلوں نے کلاک ٹاور کے مینار کو چھپا لیا۔البستامی خود بھی فن تعمیر کا ماہر ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فن تعمیر سے متعلق مناظر کی عکس بندی اس کا پسندیدہ مشغلہ ہے۔ سعودی عرب کی حکومت کی طرف سے مسجد حرام کے تیسرے شاہ عبداللہ توسیعی منصوبے کی بھی عکس بندی کی۔البستانی نے فوٹو گرافی میں اپنے شوق کا آغاز سنہ2009 میں کیا تھا۔ اس نے اپنی تصاویر اندرون اوربیرون ملک ہونے والی نمائشوں پیش کیا اور کئی ایوارڈ حاصل کیے۔