بڑھتی آبادی کا مسئلہ حل نہ کیا مسائل میں اضافہ ہوگا:ہاشم ڈوگر

Oct 01, 2020

لاہور(لیڈی رپورٹر)صوبائی وزیر بہبود آبادی پنجاب کرنل( ر) ہاشم ڈوگر نے کہا ہے کہ بڑھتی آبادی جیسا سنگین مسئلہ فی الفور توجہ طلب ہے، پنجاب کی آبادی جو اس وقت 11 کروڑ ہے اگر اب بھی اس پر قابو پانے کا نہ سوچا گیا تو وہ وقت دور نہیں جب یہ 20سے 25 کروڑ ہوگی اور اجناس کی ضروریات کو پورا کرنا بھی نا ممکن ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاپولیشن کونسل اور یو این ایف پی اے کے تعاون سے پنجاب میں کم عمری کی شادی کے حوالے سے رپورٹ کا سیاسی و معاشی تجزیے کی لانچنگ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میں صوبائی وزیر ویمن ڈویلپمنٹ آذادی ریاض فتیانہ نے آن لائن شر کت کی۔ صوبائی وزیر نے کہا کہ ہمارا قانوں بھی 18 سال سے کم عمر بچہ ہو یا بچی کسی کو بھی بالغ قرار نہیں دیتا تو پھر بچیوں کی کم عمری میں شادی ان کے ساتھ ظلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ میں لوکل گورنمنٹ سے درخواست کرتا ہوں کہ وہ شادی کی کم از کم عمر 18 سال کرنے کے حوالے سے قانون پر خلاف از جلد کام کرکے اسے اسمبلی میں پیش کریں۔

مزیدخبریں