خود نمائی‘ مال و زر کی ہوس معاشرتی خرابیوں کی جڑ ہے: مولانا فضل الرحمن بن محمد 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) انجمن اہلحدیث لاہور کے صدر اور جامع محمدی اہلحدیث سنت نگر فردوس پارک کے خطیب مولانا فضل الرحمنٰ بن محمد نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ فکر معاش زندگی گزارنے کیلئے ضروری ہے لیکن اس کے لئے اتنی کوشش کرنی چاہئے جتنی آپ کو ضرورت ہے۔ ضرورت سے اگر زائد ہو تو اﷲ کی راہ میں خرچ کریں۔ غریبوں‘ مسکینوں‘ ضرورت مندوں کے کام آئیں کہ یہی ذریعہ نجات ہے۔ خود نمائی‘ مال و زر کی ہوس تمام معاشرتی برائیوں کی جڑ اور بنیاد ہے۔ حلال و حرام کی تمیز ختم ہو گئی۔ قرآن اس سلسلے میں بڑے واضح اور نمایاں احکامات صادر کرتا ہے اس سے رہنمائی لیکر ہمیشہ رہنے والی زندگی کو کامیاب بنا سکتے ہیں اور یہی اصل کامیابی ہے۔ ہماری منزل یہی ہونی چاہئے۔ ہم نے ناجائز طریقے سے اپنے اخراجات میں اضافہ کیا ہوا ہے۔ سادگی اور قناعت پسندی ہی اصل زندگی گزارنے کا طریقہ ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...