طلباء کو خوابیدہ صلاحتیں بیدار کرنا ہونگی : صوبائی وزیر اطلاعات

لاہور (پ ر ) صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ طلبا کو اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحتیوں کو سامنے لانا ہو گا اور اسی بدولت وہ مختلف شعبوں میں اپنا کردار ادا کر سکیں گ ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے زیر اہتمام پاکستان کی خواتین کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، انہوں نے کہا کہ کامیاب معاشروں کی ترقی کا راز اسی میں ہے کہ انہوں نے اپنی صلاحیتیوں کو مثبت کاموں میں استعمال کیا اور آج ایسے معاشرے دنیا پر راج کر رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ آج کے طالب علم کواپنی سمت کا تعین اپنے اندر چھپی ہوئی صلاحتیوں کے مطابق ہی کرنا ہو گااسی سے ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو سکے گا۔پروفیسر عبدالمنان خرم نے کہا کہ یونیک گروپ گزشتہ 33برسوں سے طلباکی نصابی ضروریا پوری کرنے کے ساتھ ساتھ انہیں ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی خصوصی مواقع فراہم کرتا ہے اور آج کی تقریب اسی سلسلے کی کڑی ہے ۔

ای پیپر دی نیشن