لاہور(نیوزرپورٹر)تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جوائنٹ سیکرٹری ملک امانت علی نے کہاکہ کرپٹ اپوزیشن کی پالیسی کھیلیں گے نہ کھیلنے دیں گے، کرپٹ ٹولہ باری باری جیل میں جانے کے لئے تیار ہوجائے، عوام کے وسائل کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، اپوزیشن کو ملک کی ترقی و خوشحالی ہضم نہیں ہو پا رہی، شریف خاندان کی تباہی اور بربادی کے لئے مریم صفدر ہی کافی ہیں، ش لیگ جیل کے اندر اور ن لیگ باہرڈرامے بازی کرنے میں مصروف ہے، عوام ان بہروپیوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے۔
اپوزیشن’’ کھیلیں گے نہ کھیلنے دینگیــ‘‘ کی پالیسی پر کاربند ہے:امانت علی
Oct 01, 2020