1700ہوبارہ بسٹرڈ کو صحرائے چولستان میں آزاد کردیا گیا

لاہور(سپورٹس رپورٹر) انٹرنیشنل فنڈ برائے ہوبارہ کنزرویشن ابوظہبی اور ہوبارہ فاونڈیشن انٹرنیشنل پاکستان نے مشترکہ طور پر 1700 ہوبارہ بسٹرڈ کو صحرائے چولستان میں آزاد کر دیا۔ ان پرندوں کو انٹرنیشنل فنڈ برائے ہوبارہ کنزرویشن ابوظہبی کے سنٹر میں پالا گیا تھا اور متحدہ عرب امارات اور پاکستان کی حکومتوں کے ذریعہ جاری کردہ ایکسپورٹ/ امپورٹ پرمٹ کے تحت خصوصی پرواز پر پاکستان لایا گیا تھا۔ پاکستان برآمد کرنے سے پہلے پرندوں کو قانون کے مطابق قرنطینہ میں رکھا گیا ۔

ای پیپر دی نیشن