واشنگٹن (صباح نیوز+نیٹ نیوز+آن لائن) امریکا میں نومبر کے صدارتی انتخاب کے لیے پہلے صدارتی مباحثے میںٹرمپ اور جوبائیڈن نے ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ کردی‘ طوفان بدتمیزی کا مظاہرہ کیا، ایک دوسرے سے گالی گلوچ بھی کیا۔ مباحثے کے دوران دونوں نے ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کی کوشش میں ساری حدیں پار کر لیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے ٹرمپ کو شٹ اپ کال دی تو ٹرمپ نے بائیڈن کو ماضی یاد دلا کر جھڑک دیا۔ ٹرمپ نے کہاکہ شاید انتخابی نتائج آنے میں کئی ماہ لگ جائیں۔ جوبائیڈن نے کہاکہ وہ نتائج تسلیم کر لیں گے، ٹرمپ نے سوال کا جواب نہیں دیا۔ جوبائیڈن نے کہا کہ ہر شخص جانتا ہے کہ ٹرمپ جھوٹے ہیں۔ کرونا سے ہلاکتوں کے ذمہ دار ہیں۔ ٹرمپ کے پاس ہیلتھ کیئر سے متعلق کوئی پلان نہیں، ٹرمپ کو معلوم ہی نہیں ہوتا کہ وہ کیا بات کر رہے ہیں۔ جوبائیڈن نے کرونا وائرس کی وبا سے اموات اور کیسز میں اضافے کا ذمہ دار ٹرمپ کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ نے سکول ٹیچر سے بھی کم ٹیکس دیا۔ انہوں نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مسخرہ، نسل پرست اور روسی صدر کی کٹھ پتلی کہہ ڈالا۔ اسکے کتے ہو امریکا کے صدر ٹرمپ نے جوبائیڈن کو ماضی یاد دلا کر جھڑک دیا، خبردار کیا کہ ان کے سامنے سمارٹ کا لفظ استعمال نہ کریں۔ معیشت‘ سالمیت کے حوالے سے پالیسز پر زبردست مقابلہ دیکھا گیا۔ ٹرمپ نے بار بار دخل اندازی کی۔ جوبائیڈن نے سپریم کورٹ ججوں کے حوالے سے ٹرمپ کو کہا کیا تم اپنی بکواس بند رکھو گے۔ امریکہ کے بدترین صدر ہو۔ تم امریکیوں کی حفاظت نہ کر سکے۔ جوبائیڈن نے مباحثے میں انشاء اﷲ بھی کہا‘ ٹرمپ نے کہا تم میں ہوشیاری نہیں ہے۔ لیولینڈ شہر کے کالج کیمپس میں دونوں امیدواروں کے درمیان 90 منٹ تک یہ مباحثہ جاری رہا۔ ٹرمپ نے کہا کہ انتخابات میں ڈیموکریٹس کی جانب سے بڑے پیمانے پر دھاندلی کا خدشہ ہے۔ ان کے بقول گزشتہ ہفتے کچرے سے بیلٹ پیپرز ملے ہیں۔ جوبائیڈن کی دھوں دار تقریر کے دوران صدر ٹرمپ انہیں ٹوکتے اور باتیں کرتے رہے کہ ان کا انرجی لیول کم ہے جس پر بائیڈن نے ٹرمپ سے کہا کہ ’کیا آپ بکواس بند کر سکتے ہیں؟۔ ٹرمپ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’شاید آپ اپنے بازو پر بلیچ کا انجکشن لگائیں وہ آپ کو بہتر کر دے گا۔ امریکی صدر بھی پیچھے نہ رہے اور انہوں نے ان کے باراک اوبامہ کے ساتھ بطور نائب صدر تعیناتی کے دوران ٹریک ریکارڈ پر سوال اٹھانے کے ساتھ تعلیمی کیریئر پر بھی تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ ’بائیں بازو کے بنیاد پرست بائیڈن کو اپنی انگلیوں پر نچا رہے ہیں۔ انہوں نے ماسک پہننے پر بھی جو بائیڈن کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’آپ کو سمجھنا چاہیے کہ میرے پاس یہاں کرونا سے بچنے کے لئے ایک ماسک ہے اور جب ضرورت ہوتی ہے میں اسے پہنتا ہوں۔ میں اسے ان کی طرح ہر وقت نہیں پہنے رکھتا۔ جو بائیڈن نے مباحثے سے قبل اپنی انکم ٹیکس ریٹرنز ظاہر کیں۔
ٹرمپ تم مسخرے، نسل پرست، پیوٹن کے کتے ہو، جوبائیڈن نے انشاء اللہ بھی کہا: امریکی صدر نے جواباً جھاڑ پلا دی
Oct 01, 2020