سیالکوٹ (نامہ نگار) حساس اداروں نے سرحد عبور کرکے پاکستان میں داخل ہونے والے بھارتی سکھ کو گرفتار کر لیا۔ ماڈل تھانہ کینٹ کے علاقہ سجیت گڑھ میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے پر بھارتی ہریندر سنگھ عرف اجیت کو حساس اداروں نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا۔ بتایا گیا ہے کہ بھارتی ضلع گرداس پور کا رہائشی ہریندر سنگھ عرف اجیت بغیر کسی پاسپورٹ یا اجازت نامہ کے پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔